الیگزینڈر زویروف اورالیجینڈرو ٹیبیلواٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 16 مئی 2024 09:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے حریف ٹینس کھلاڑی ژانگ زیزن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 09:40:06