آل KPK جونئیر فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کل 19مئی کو پشاور میں منعقد ہوگی

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آل KPK جونئیر فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کل 19مئی کو پشاور میں منعقد ہوگی خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل KPK فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے جونئیر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں صوبہ بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مقابلے صبح 9 بجے گلبہار میں شروع ہونگے جبکہ تقسیم انعامات شام 5 بجے منعقد ہوگی جس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی،MNA آصف خان،کامران بنگش، ڈائر یکٹریٹ آف سپورٹس کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ندیم اتمانخیل،SP رولر ظفر احمد اور دیگر انٹرنیشنل لیول کے مایہ ناز کھلاڑی اور کوچز کی شرکت متوقع ھے۔

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریفری وچیئر مین خیبر پختونخوا(شیہان)صاحبزادہ الہادی نے بتایا کہ مقابلوں کا مقصد خیبر پختونخوا کے بچوں اور بچیوں کے صلاحیتوں کو برؤئے کار لانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان صوبائی سطح کے مقابلوں میں واہ کینٹ اور اسلام آباد سے بھی مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہوں گے۔جس میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے جونئیر مقابلوں کیلی? منتخب کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 23:30:21

متعلقہ عنوان :