ڈیانا بیگ کے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمکمل

ہفتہ 18 مئی 2024 15:30

نارتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ان کے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیانا بیگ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے 50 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 17ویں کھلاڑی ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف نومبر 2015 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ڈیانا بیگ نے اس سے قبل 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2024 - 15:30:24

متعلقہ عنوان :