چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 23مئی سے امریکا میں شروع ہوگا

پیر 20 مئی 2024 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ 23مئی سےامریکا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے گالف کھلاڑی سٹیون الکر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے لئے 91 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

23 مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ چارلس شواب کپ گالف ٹورنامنٹ امریکہ میں مقیم پی جی اے ٹور چیمپئنز کے سیزن کا آخری ایونٹ ہےجس میں 50 اور اس سے زائد عمر کے مرد گالفر شرکت کرتے ہیں۔قبل ازیں اس ایونٹ کو سینئر ٹور چیمپئن شپ کے نام سے جانا جاتا تھا۔چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس جو سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہےمیں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر سٹروک پلے کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/05/2024 - 11:00:08

متعلقہ عنوان :