پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ، پی اے ایف نے آرمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 22 مئی 2024 19:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو (تھری ڈے) کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف نے آرمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ، میچ کے تیسرے اور آخری روز آرمی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، قادر خان نے 79 اور عادل خان نے 70 رنز کی اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

پی اے ایف کی جانب سے محمد اویس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، پی اے ایف کو پہلی اننگز میں 182 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لئے 72 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، اویس اقبال 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ پی اے ایف نے اپنی پہلی اننگز 407 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آرمی کی ٹیم 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 19:23:38

متعلقہ عنوان :