میونسپل کارپوریشن ملتان کے زیر اہتمام رستم ملتان دنگل جمعہ کو منعقد ہوگا

جمعرات 23 مئی 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) میونسپل کارپوریشن ملتان کے زیر اہتمام فن پہلوانی کے فروغ کے لئے رستم ملتان دنگل (کل) جمعہ کے روز منعقد ہوگا۔دنگل میں سینئر اور جونیئر فائنل مقابلہ جات ڈسڑکٹ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں شام چھ بجے منعقد ہونگے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر)رضوان قدیر اور ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں سینئر رستم ملتان کے ٹائٹل کے لیے سانول جھکڑ رستم پنجاب اور معین سیال پہلوان کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا جوڑ قاضی محبوب اور مومن آرائیں کے درمیان ہوگا ۔ جونیئر رستم ملتان کے ٹائٹل کے لئے کلیم پہوڑ پہلوان اور ناصر جٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا جوڑ رانا عادل اور تنویر گوگا کے درمیان ہوگا ۔ان مقابلوں میں پانچ لاکھ روپے تک کے انعامات پہلوانوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 23/05/2024 - 18:10:08