ڈیرہ غازیخان میں پنجاب سکول اولمپکس کیلئے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 23 مئی 2024 22:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈیرہ غازیخان میں پنجاب سکول اولمپکس کیلئےہاکی کے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں ضلع بھر کے ہاکی سیزن فور کے ٹرائلز میں شرکت کرنے والی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات تعلیم کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور ڈیرہ غازیخان کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبات کو سپورٹس سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
وقت اشاعت : 23/05/2024 - 22:30:11

متعلقہ عنوان :