ٹی ٹونٹی ،ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ 24 مئی 2024 15:39

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 6ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ (کل) ہفتہ کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو جنوبی افریقا کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ اندیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 6 ٹی ٹونٹی ، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ ایک چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت برینڈن کنگ کر رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو راسی وین ڈیر ڈوسن لیڈ کر رہے ہیں۔ \932
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 15:39:39

متعلقہ عنوان :