انڈر 23 خیبرپختونخوا گیمز ، پشاور ریجن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) انڈر 23 خیبرپختونخوا گیمز کیلئے مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ٹرائلز میں دو ہزارہ سے زائد کھلاڑیوں نے گیارہ مختلف کھیلوں میں شرکت کی ۔کرکٹ ٹرائلز معاذالله خان کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے جس میں آٹھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائلز عرفان بابو ،پرویز خان ، کوچز بختیار ،حاجی تیمور ،امین خان نے لئے ، والی بال ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سنٹر میں منعقد ہوئے ٹرائلز صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد وقار ، ہدایت الله ، واصف الله اور تجمل آفریدی کے زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں 800 سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا، بیڈمنٹن ٹرائلزصوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان، ندیم خان، ملک فراز اور حیات اللهکے زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میں 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، تائیکوانڈو ٹرائلز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ، وقار آفریدی کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ، ایتھلیکٹس ٹرائلز ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد ناظم ،عدنان اور زعفران آفریدی کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

کراٹے ٹرائلز صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد نور ، باز محمد کے زیر نگرانے منعقد ہوئے جس میں 60 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، فٹبال اور تھرو بال ٹرائلز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں 250 سے زائد کھلاڑی نے ٹرائلز دیئے ۔ فٹبال ٹرائلز انٹر نیشنل فٹبالر گوہر زمان ، انور خان ، عدیل ، شکور خان ، ارشد ، اسلم ، ظاہر شاہ ، سکندرشاہ ،عتیق شنواری نے لئے جبکہ تھروبال ٹرائلز صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین ، ڈاکٹر ظفر ، محمد عمران ، سہراب حسین نے لئے ۔

اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرھان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس گل رخ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرچارسدہ مشعل ملک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا ء الله موجود تھے ۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے تمام وینوز کا دورہ کرتے ہوئے سلیکٹر کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے احسن طریقے سے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل کیا انہوں نے کہا کہ 27 مئی تک تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہ وہ فارم بی اور قومی شناختی کارڈ لے کر آئیں تاکہ ان کی عمر کا تعین کیا جا سکے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش 1-6-2001 ہونی چاہیے۔ یکم جون 2001 کے بعد پیدا ہونے والے افراد ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 20:55:17