شاہدآفریدی نے دومتاثرکن شخصیات کے نام بتادیئے

اتوار 12 اپریل 2015 16:03

شاہدآفریدی نے دومتاثرکن شخصیات کے نام بتادیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء)قومی کوکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی نے دومتاثرکن شخصیات کے نام بتادیئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب ان سے ایک خاتون نے کہاکہ شاہدآفریدی کی شرکت کے دوران پروگرام میں بات کرکے دل کی دھڑکن تیز ہورہی ہے جس پر شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ وہ کونسی بیٹنگ کررہے ہیں کہ دھڑکن میں تیزی آگئی ، یہ تو سناتھاکہ میچ کی صورتحال کے ساتھ دل کی دھڑکن بھی تبدیل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے شاہدآفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب لوگ آپ سے متاثر ہیں لیکن وہ کونسی شخصیت ہے جس سے آپ متاثر ہیں۔شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ اصل میں دوشخصیات ہیں ، دنیاوی طورپر سابق کپتان اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہیں،جبکہ دنیاوی و اخروی طورپر ہرلحاظ سے آنحضورمحمد ﷺ ہیں جو فہرست میں سب سے اوپر ہیں

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 16:03:02