لیورپول فٹبال کلب کا مسلم نمازیوں کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر حامی مداح کیخلاف کارروائی کا اعلان

جمعرات 16 اپریل 2015 14:35

لیورپول فٹبال کلب کا مسلم نمازیوں کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر حامی مداح کیخلاف کارروائی کا اعلان

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اپریل۔2015ء) انگلش فٹ بال کلب لیور پول نے اپنے ایک مداح کیخلاف کارروائی کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس نے دوران میچ نماز پڑھنے والے دو تماشائیوں کی تصویر نازیبا الفاظ کے ساتھ ٹویٹر پر ڈال دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ لیورپول کے ہوم گراؤنڈ میں ایف اے کپ میں بلیک برن روورز کیخلاف میچ کے ہاف ٹائم میں کلب کے حامی تماشائی سٹیفن ڈوڈ نے آصف بودی اور ابوبکر بھولا نامی تماشائیوں کی تصویربنا کر نازیبا کلمات لکھے تھے ۔کلب انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیفن ڈوڈ کے کلب کے ہوم گراؤنڈ میں داخلے پر پابند ی بھی عائد کی جاسکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/04/2015 - 14:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :