دوسرا ون ڈے ، پاک ، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم میں ایک ، ایک تبدیلی کا امکان

اتوار 19 اپریل 2015 11:36

دوسرا ون ڈے ، پاک ، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم میں ایک ، ایک تبدیلی کا امکان

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کچھ دیر میں شروع ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ،ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میزبان بنگال ٹائیگرز کے کپتان مشرفی مرتضی ایک میچ کی پابندی بھگت کر ابو الحسن کی جگہ ٹیم میں کم بیک کریں گے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے اور مڈل آرڈر بلے باز سعد نسیم کی جگہ ذوالفقار بابر کو چانس دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 11:36:43