پاکستانی نژاد آف اسپنر محمد غوث یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے کپتان مقر ر

پیر 20 اپریل 2015 13:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی امریکن ڈویژن ون ٹی 20لیگ کے لئے پاکستانی نژاد آف اسپنر محمد غوث کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ ناصر جاوید ٹورنامنٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی امریکن ڈویژن ون ٹی 20لیگ تین مئی سے انڈیانا پولیس میں شروع ہوگی ۔ لاہور میں پیدا ہونے والے پچیس سالہ محمد اسد غوث نے 2010ء میں جمیکا کیخلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا وہ اب سینئر لیول پر 60 میچز میں امریکہ کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ 15ٹی 20 بھی کھیل چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 13:35:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :