زیدان، رونالڈو دوستانہ میچ میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 20 اپریل 2015 21:44

زیدان، رونالڈو دوستانہ میچ میں جلوہ گر ہوں گے

میڈرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل ۔2015ء )فرانس کے عظیم فٹبالر زین الدین زیڈان اور برازیلین لیجنڈی کھلاڑی رونالڈو مہلک بیماری ایبولا سے متاثرہ سیرالیون ، لائبیریا اور گنی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے ایک دوستانہ میچ سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے سالانہ ’غربت کے خلاف میچ‘کا بارہواں مقابلہ فرانس کے مشہور کلب اے ایس سینٹ-ٹین اور ریٹائر اور موجودہ سٹارز پر مشتمل پلیئرز کی ٹیم کے درمیان ہو گا۔

(جاری ہے)

یو این ڈی پی کے سفیر برائے جذبہ خیر سگالی اور فرانسیسی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان زیدان اور نامور برازیلین سٹرائیکر رونالڈو کے علاوہ آئیوری کوسٹ اور چیلسی کے سٹرائیکر ڈیڈیر ڈروگبا، سبکدوش مڈ فیلڈر کلیرنس سیڈورف اور برازیل کے سابق کپتان کافو بھی یہ میچ کھیلیں گے۔ اس موقع پر برازلین لیجنڈ رونالڈو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایبولا سے متاثرہ ملکوں، برادریوں اور لوگوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں مدد دینے کیلئے میچ کھیلنے پر بہت خوش ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق گنی، سیرالیون اور لائبیریا میں وبائی ایبولا سے 10600 افراد ہلاک جبکہ 25971 متاثر ہوئے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 21:44:47