اسرائیل کی فیفا ممبرشپ معطل کی جائے: فلسطین
منگل 21 اپریل 2015 13:11
فلسطین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) فلسطین نے اسرائیل کی فیفا ممبر شپ معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ،سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم سے ان کی تجویز واپس لینے کی درخواست کریں گیفلسطین کی فٹبال تنظیم نے فٹبال کے عالمی ادارے فیفا سے اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔اسرائیلی فٹبال تنظیم کے حکام اس ہفتے سوئٹزرلینڈ میں واقع فیفا کے ہیڈکوارٹر جا رہے ہیں جہاں وہ فلسطین کے الزامات کے حوالے سے صفائی پیش کریں گے۔
فلسطینی فٹبال تنظیم کے سربراہ جبریل راجوب نے قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں فٹبال کے کھیل کو بڑھنے سے روک دیا ہے جس کے تحت اسے فیفا سے معطل کر دیا جائے۔دوسری طرف اسرائیلی فٹبال تنظیم کے سربراہ روتم کیمر فیفا اور یورپی فٹبال تنظیم یو ای ایف اے کے سربراہان سے اگلے دو ہفتوں میں ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
زون چھ گرین نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
pقزاخستان میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی