زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچے گی ،آئی سی سی نے انٹر نیشنل میچز کا درجہ دیدیا

بدھ 22 اپریل 2015 14:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کاحتمی شیڈول سامنے آ گیا ، مہمان ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچے گی جو اپنے دورہ کے دوران تین ایک روزہ میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ آئی سی سی نے زمبابوے کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کو انٹر نیشنل میچز کا درجہ دیدیا ہے جس سے پاکستان میں چھ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ہو گی ۔ مہمان ٹیم 19مئی کو لاہور پہنچے گی اور پہلا میچ 23اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 25اور27اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان میچز کو پاکستانی امپائرز سپروائز کریں گے۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 14:10:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :