زمبابوین بورڈ نے فیوچرز ٹورز کا اعلان کردیا ، پاکستان دورے کی تصدیق نہیں ہوئی

ہفتہ 25 اپریل 2015 13:04

زمبابوین بورڈ نے فیوچرز ٹورز کا اعلان کردیا ، پاکستان دورے کی تصدیق نہیں ہوئی

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ زمبابوے کی میزبانی کیلئے بے چین ہے کرکٹ زمبابوے نے جولائی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی آمد کا اعلان کردیا لیکن آئندہ چند ماہ میں مصروف شیڈول میں پاکستان کے دورے کی تصدیق نہیں کی ۔ زمبابوے بورڈ نے مئی میں مجوزہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا ذکر کئے بغیر کہا کہ ہم فیوچر ٹورز پرگرام کے مطابق جولائی میں تین ایک روزہ میچز کیلئے بھارت کی میزبانی کرینگے جبکہ اٹھائس جولائی سے کیویز دو ہفتے کیلئے زمبابوے میں سیریز کھیلیں گے بھارت کی آمد مختصر مدت کیلئے ہے لیکن اس کے باوجود سیریز کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس سے زمبابوے کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا بھارت نے 2013ء میں بھی زمبابوے کا دورہ کیا تھا اس سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی سے میزبان بورڈ نے اپنے ملازمین اور کھلاڑیوں کو کافی عرصے سے رکے ہوئے واجبات کی ادائیگی کی تھی ۔

(جاری ہے)

افریقی ملک کے کرکٹ حکام کی خواہش ہے کہ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے لیکن بعض کھلاڑی سکیورٹی خدشات کے سبب گریزاں ہیں جنہیں راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگست میں زمبابوے ٹیم مختصر دورے پر جنوبی افریقہ جائے جہاں صرف محدود اوورز کے میچز شیڈول ہیں ۔ زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں اور نومبر دسمبر کے ممکنہ دورے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے

وقت اشاعت : 25/04/2015 - 13:04:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :