انگلش پریمیئرلیگ میں مزید 8میچز کا فیصلہ ہوگیا

اتوار 26 اپریل 2015 11:17

انگلش پریمیئرلیگ میں مزید 8میچز کا فیصلہ ہوگیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز مزید آٹھ میچز کا فیصلہ ہوگیا، پہلے میچ میں لیسسٹرسٹی نے برنلے کو 1-0،ہل سٹی نے کرسٹل پیلس کو 2-0،سوانسی نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 3-2اورمانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 3-2سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ساؤتھمپٹں اور ٹوٹنہم کا میچ 2-2، کوئنز پارک رینجرزاورویسٹ ہیم ، لیورپول اور ویسٹ بروم وچ کے میچز بغیر گول جبکہ سٹوک سٹی اورسندرلینڈ کا میچ ایک ایک گو ل سے برابر رہا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:17:34