اپالو سپورٹس نے اقبال ظہور اکیڈمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 29 اپریل 2015 21:43

اپالو سپورٹس نے اقبال ظہور اکیڈمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)اپالو سپورٹس نے اقبال ظہور اکیڈمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا ۔اپالو سپورٹس اور اقبال ظہور اکیڈمی کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ اقبال ظہور اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 37 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 442 رنز بنائے۔ عامر اسلم 45، طہرام 37، محمد سعید 30اور مراد نے 20رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/33، شاہد رحمت 3/50 اور محمد حسن نے 2/45 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 37.4 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ عرفان حیدر نے 81، آغا شمشیر علی 53، شاہد رحمت 53 رنز ناٹ آؤٹ اور تنویر جبار نے 31 رنز بنائے۔ اقبال ظہور اکیڈمی کی طرف سے معاذ نے 2/15، عامر 2/17 اور ناصر نے 2/39 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پروموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے شاہد رحمت کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

وقت اشاعت : 29/04/2015 - 21:43:03