آئی اے اے ایف رے لیز ، جمیکا نے دو ٹائٹل جیت لئے

پیر 4 مئی 2015 23:51

آئی اے اے ایف رے لیز ، جمیکا نے دو ٹائٹل جیت لئے

بہاماس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4مئی ۔2015ء ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ورلڈ چیمپئن شپ میں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ ہمسٹرنگ انجری سے تاحال صحتیاب نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت تو نہ کر سکے لیکن بولٹ تماشائیوں میں بیٹھ کر ریس سے لطف اندوز ضرور ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

مینز کی فور بائی 200 میٹر ریس میں یوسین بولٹ کی ٹیم جمیکا زبردست پرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی۔ امریکہ کی ٹیم دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر رہی۔ خواتین کی فور بائی 100 میٹر فائنل ریس میں بھی جمیکا اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ جمیکن سٹار ایتھلیٹ ویرونیکا امریکی حریف کو شکست دے کر فتح یاب ہوئیں۔ ویمنز فور بائی 400 میٹر ریس کے فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کی ایتھلیٹس آپس میں ٹکرائیں لیکن یہاں امریکی ایتھلیٹ اپنے وطن کا جھنڈا لہرانے میں کامیاب ہوئیں۔ ریس میں برطانیہ کی ٹیم نے تیسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 23:51:23