انٹرڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ مردان نے جیت لی

بدھ 6 مئی 2015 17:32

انٹرڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ مردان نے جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں کھیلی جانیوالی انٹر ڈویژنل ویمن جوڈو چمپئن شپ میں مردان نے 5 گولڈ،4سلور اور1براؤنزمیڈل جیت کر81پوائنٹس کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ پشاور نے پوائنٹس لیکردوسری جبکہ سوات ڈویژن نے 40پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کئے ۔

فائنل تقریب کے موقع پررشیدہ غزنوی ڈائریکٹریس سپورٹس خیبر پختونخوا مہمان خصوصی تھیں۔ان کے ہمراہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے نمایاں پوزیشن جیتنے والی کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تعاون سے منعقدہ انٹر ڈویژنل جوڈو چیمپئن شپ پشاور میں کھیلی جانیوالی دوروزہ چمپئن شپ میں پشاور ،مردان،ہزارہ،بنوں،ڈی آئی خان،سوات اور کوہاٹ سے ٹیموں نے کھلاڑیوں نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے 52 کلوگرام ویٹ میں مردان کی حسینہ نازنے گولڈ ،سوات کی نادیہ نے سلور جبکہ پشاور کی تنزیلہ اور ہزارہ کی منیزہ نے براؤنز میڈلز جیت لئے۔44کے جی میں سوات کی نادیہ نے گولڈ،پشاورکی عالیہ نے سلور جبکہ ہزارہ کی ڈی آئی خان کی صفینہ نے براؤنز حاصل کی،57کے جی میں مردان کی محسنہ فضل نے پہلی،پشاور کی مقدس نے دوسری جبکہ بنوں کی ناہیدہ اور ہزارہ کی کلثوم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،48کے جی مقابلوں میں مرادن سے تعلق رکھنے والی سنہرانے گولڈمیڈل جیتا،36کے جی ویٹ کٹیگریز کے مقابلے میں مردان کی عابدہ نے گولڈ،ڈی آئی خان کی شیبانے سلور جبکہ پشاور کی نادیہ اور کوہاٹ کی ثنا نے براؤنز میڈلز جیت لی،40کے جی کے مقابلوں میں سوات کی صبیحہ نے گولڈمیڈل جیتا۔

اسی طرح مردان ڈویژن نے چمپئن ٹرافی بننے کا اعزازحاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 17:32:55