فالو آن کا موقع پھر گنوا دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 مئی 2015 19:13

فالو آن کا موقع پھر گنوا دیا

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 13 سال بعد فالو آن کرانے کا ایک اور موقع بھی گنوا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے گزشتہ 13 سال سے کسی بھی ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا لیکن گزشتہ سات ماہ میں پاکستان کے پاس یہ موقع تیسری مرتبہ آیا لیکن اس نے تینوں ہی مرتبہ خود حریف ٹیم کو کھلانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بھی پاکستان کو فالو آن کرانے کا موقع ملا تھا لیکن اس نے خود بیٹنگ کر کے اننگ سے فتح کا موقع گنوا دیا۔

وقت اشاعت : 08/05/2015 - 19:13:02