بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا ‘ مشتاق احمد

ہفتہ 9 مئی 2015 12:16

بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا ‘ مشتاق احمد

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) قومی ٹیم کے باوٴلنگ کوچ مشتاق احمد نے مصباح کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ باوٴلرز کی سکت، پچ کنڈیشن اور وقت کی زیادتی کومدنظر رکھتے ہوئے فالوآن نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، جو مجموعی طور پر ٹیم کافیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے اسکور بورڈ پر اتنے رنز بنادیئے ہیں کہ میچ میں کامیابی حاصل کرسکے۔انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے حوالے سے کہا کہ وہ عمدہ باوٴلر ہیں اور ہر طرح کی ورائٹی کیساتھ گیند کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 12:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :