شہریارخان سے ملاقات خاصی مثبت رہی ہے میرا عہدے سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں‘ وقار یونس

بنگلہ دیش سے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ہارنے کا کوئی عذر پیش نہیں کر نا چاہتا لیکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا رہا،ٹیم میں کئی پلیئرز بھی نئے تھے‘اس سال زمبابوے، سری لنکا اور انگلینڈ سے سیریز ہونگی۔ امید ہے کہ مختصر فارمیٹس میں بھی پلیئرز جلد اچھا پرفارم کرنے لگیں گے‘انٹر ویو

اتوار 10 مئی 2015 16:24

شہریارخان سے ملاقات خاصی مثبت رہی ہے میرا عہدے سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں‘ وقار یونس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) قومی کر کٹ ٹیم کے چیف کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ چےئر مین پی سی بی شہریارخان سے ملاقات خاصی مثبت رہی ہے میرا عہدے سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں‘بنگلہ دیش سے وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ہارنے کا کوئی عذر پیش نہیں کر نا چاہتا لیکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا رہا،ٹیم میں کئی پلیئرز بھی نئے تھے‘اس سال زمبابوے، سری لنکا اور انگلینڈ سے سیریز ہونگی۔

امید ہے کہ مختصر فارمیٹس میں بھی پلیئرز جلد اچھا پرفارم کرنے لگیں گے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں وقار یونس نے کہا کہ میرا مستقبل پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی وابستہ ہے میں نے ناقدین کے منفی تبصرے سننا بند کر دیئے ہیں۔ وقاریونس نے کہا کہ اختتام اچھا ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے‘ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم نے قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘ دونوں میچوں میں ہماری ٹیم چھائی رہی لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حالات سازگار نہ تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار پلیئرزنے بیٹنگ اور بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش مختصر فارمیٹس کی اچھی ٹیم بن چکی اور اس نے گرین شرٹس کیخلاف اپنی اہلیت ثابت کردی ہے اس بار تو وہ جیت گئے لیکن اگلی بار ہم سرخرو ہونگے۔ شائقین ہارے ہوئے میچز کو بھول کر حالیہ فتح سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ہارنے کا کوئی عذر نہیں پیش کرنا چاہتے۔لیکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا رہا،ٹیم میں کئی پلیئرز بھی نئے تھے

وقت اشاعت : 10/05/2015 - 16:24:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :