چیلسی کے فٹ بالر ایڈن ہیزرڈ رواں سال ایک اور اعزاز پر قابض ہوگئے

بدھ 13 مئی 2015 11:15

چیلسی کے فٹ بالر ایڈن ہیزرڈ رواں سال ایک اور اعزاز پر قابض ہوگئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی کے کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ رواں سال ایک اور اہم اعزاز پر قابض ہو گئے ہیں اور انہیں انگلش فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

2015ء میں ہیزرڈ کو پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی ایئرایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ حالیہ ایوارڈ کیلئے تین سو کے لگ بھگ صحافیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ایڈن ہیزرڈ کو 53 فیصد ووٹ ملے جو 21مئی کو ایک گالا ڈنر میں ایوارڈ وصول کریں گے ۔ ٹوٹنہم کے ہیری کین دوسرے اور چیلسی کے جان ٹیری تیسرے نمبر پر رہے ۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 11:15:12