آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 15 مئی 2015 13:32

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی۔2015ء) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، ایونٹ 9 سے 26 جولائی تک آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے آٹھ مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نمیبیا، امریکااور نیوجرسی جبکہ گروپ بی میں افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، کینیا اور اومان شامل ہیں۔

ان کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے اور چودہ ٹیموں میں سے ٹاپ چھ ٹیمیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں دس فل ممبر ممالک کی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔ کوالیفائر ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ ہر گروپ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 13:32:20