انڈین پریمیر لیگ ، بنگلور کے بلے باز دنیش کارتھک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ

پیر 18 مئی 2015 11:36

انڈین پریمیر لیگ ، بنگلور کے بلے باز دنیش کارتھک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ

حیدر آباد دکن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک پر آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے انہیں لیول ون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھیل کی سپرٹ متاثر کرنے کا مرتکب پایا جس پر انہیں سزا سنائی گئی ۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 11:36:30