جو باتیں یوسف نے کی ہیں وہ ایک کرکٹر کی نہیں ہو سکتیں: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2015 23:42

جو باتیں یوسف نے کی ہیں وہ ایک کرکٹر کی نہیں ہو سکتیں: شاہد آفریدی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20مئی 2015 ء) پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جو باتیں یوسف نے کی ہیں وہ ایک کرکٹر کی نہیں ہو سکتیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کی فضول باتوں پر تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ جو باتیں یوسف نے کی ہیں وہ ایک کرکٹر کی نہیں ہو سکتی ہیں۔ محمد یوسف نے شاہد آفریدی پر دیگر کھلاڑیوں کو خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ امید ہے زمبابوے کیخلاف اچھی کارگردگی دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/05/2015 - 23:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :