لیڈز ٹیسٹ : تیسرے دن نیوزی لینڈ نے انگلینڈ پر 338رنز کی سبقت حاصل کر لی

پیر 1 جون 2015 13:33

لیڈز ٹیسٹ : تیسرے دن نیوزی لینڈ نے انگلینڈ پر 338رنز کی سبقت حاصل کر لی

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

آج میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر کیوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں انگلش ٹیم پر 338رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے، کیویز کی جانب سے بی جے واٹلنگ نے سنچری سکور کی، وہ 100رنز کر ناٹ آئوٹ ہیں، مارٹن گپٹل70، کپتان برینڈن مکولم55 اور روس ٹیلر48 رنز سکور کرکے نمایاں بیٹسمین رہے، تاہم انگلش ٹیم کی جانب سے مارک وڈ نے3 اور سٹورٹ براڈ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 253رنز 5وکٹوں پر آج دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 350رنز سکور کرکے آئوٹ ہوگئی تھی ، ٹم سائوتھی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 13:33:42