کرکٹ بورڈ نے موقف سنے بغیر سزا سنائی ہے:سپنر رضا حسن

جمعہ 5 جون 2015 15:05

کرکٹ بورڈ نے موقف سنے بغیر سزا سنائی ہے:سپنر رضا حسن

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ان کا موقف سنے بغیر انہیں سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

22سالہ سپنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال کوئی ٹریبونل تشکیل نہیں دیا ہے اور انہیں موقف سنے بغیر سزا سنا دی جس پر انہو ں نے بورڈ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔رضاحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ قاعدے قانون کے تحت ٹریبونل تشکیل دیا جائے جو ان کا موقف بھی سنے اور اس کے بعد اس ٹریبونل کا ہر فیصلہ انہیں قبول ہوگا۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 15:05:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :