ریجنل انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،راولپنڈی کو چکوال کے خلاف پہلی اننگز میں 81 رنز کی برتری حاصل،وہاب اور الفت کی 5، 5 وکٹیں

ہفتہ 6 جون 2015 21:17

ریجنل انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،راولپنڈی کو چکوال کے خلاف پہلی اننگز میں 81 رنز کی برتری حاصل،وہاب اور الفت کی 5، 5 وکٹیں

راولپنڈی ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) ریجنل انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی ریجن میں راولپنڈی نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنا لئے اور اسے چکوال کے خلاف 81 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، زاہد 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، قبل ازیں چکوال کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، الفت اور وہاب نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

پنڈی سٹیڈیم میں جاری تین روزہ میچ کے دوسرے روز چکوال کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، تیمور خان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبدالوہاب اور الفت شاہ نے پانچ، پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راولپنڈی نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر 81 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ زاہد 63 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ نصیر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وقت اشاعت : 06/06/2015 - 21:17:06