کینگرواوپنر کرس روجرز کی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک

اتوار 7 جون 2015 16:46

کینگرواوپنر کرس روجرز کی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک

جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6جون ۔2015ء ) تجربہ کار آسٹریلیوی اوپنر کرس روجرز کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران مقامی باؤلر کی گیند روجرز کے سر پر لگی تھی جس کے بعدا نہیں دیکھنے میں مشکلات کاسامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے پہلے ٹیسٹ کے لیے ان فٹ قرار دیدیا تھا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ موجودڈاکٹر پیٹر بروکنرکے مطابق روجرز نے گزشتہ روز کچھ دیر نیٹ پریکٹس کی تاہم اس دوران انہیں گیند دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا تھا ،ان کی اس حالت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فٹ ہوپائیں گے یا اس بار بھی انہیں بینچ پر ہی بیٹھنا پڑے گا ۔ یاد رہے کہ 37سالہ کرس روجرز پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ انگلینڈ میں شیڈول ایشز سیریز ان کے انٹر نیشنل کیریئر کی آخری سیریز ہوگی ۔

وقت اشاعت : 07/06/2015 - 16:46:35