چمپئنز لیگ فاتح بارسلونا فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

پیر 8 جون 2015 10:41

چمپئنز لیگ فاتح بارسلونا فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8جون۔2015ء) چیمپئنز لیگ فٹبال کی فاتح ٹیم بارسلونا پانچویں مرتبہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے بعد وطن واپس پہنچی جہاں ہزاروں مداحوں نے فاتح کلب کا والہانہ استقبال کیا ۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب جووانٹس کو ناکوں چنے چبوانے والی بارسلونا کی ٹیم پروقار انداز میں سپین واپس پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کھلاڑی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔ فٹبال دیوانے ہزاروں کی تعداد میں اپنے من پسند سٹار کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئے ۔ مداح فاتح کلب کے جھنڈے اٹھائے ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ۔ پرستاروں کے جوش و خروش کو دیکھ کر پلیئرز کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے بھی اپنے چاہنے والوں کے نعروں کا جواب دیا ۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 10:41:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :