پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ

لدھیانہ جم خانہ نے شالیمار جم خانہ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 8 جون 2015 21:17

پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چمپئن شپ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) پہلی عامر کیبلز کلب کرکٹ چیمپئن شپ جس میں 172 کلبوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی سب سے بڑی کلب کرکٹ چیمپئن شپ جانی جاتی ہے۔ اس سلسلے کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہوگیا جو کہ 45 / 45 اوورز پر محیط ہے۔ لدھیانہ جم خانہ اور شالیمار جم خانہ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ لدھیانہ جم خانہ نے5 وکٹوں سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

شالیمار جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ حافظ محمد سلمان نے 110 یہ ان کی مسلسل دوسری سینچری تھی، ندیم لطیف 31، حسن لطیف 31 ، حافظ محمد رضوان 24 ، عمر فاروق 22 اور عبد المتین خان نے 19 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ لدھیانہ جم خانہ کی طرف سے جمشید احمد نے 3/40، فہد منیر 2/32، غیور عباس 2/35 ، قاسم علی 1/29 اور وقار منظور نے 1/30 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں لدھیانہ جم خان نے 38.2 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 116 ، فاہد منیر 46، عدنان رضا 32 ، عدنان بٹ 26 اور عمر صدیق نے 25 رنز بنائے۔ شالیمار جم خانہ کی طرف سے عمر فاروق نے 2/42، حافظ محمد سلمان 2/51 اور عبد المتین خان نے 1/36 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب ، لیاقت علی ایمپائرز جبکہ وقار احمد اسکورر تھے۔

وقت اشاعت : 08/06/2015 - 21:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :