بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق کو اے بی ڈویلیئرز کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک نصف سنچری درکار

بدھ 10 جون 2015 11:46

بنگلہ دیشی بلے باز مومن الحق کو اے بی ڈویلیئرز کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک نصف سنچری درکار

نارائن گنج (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10جون۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بلے باز مومن الحق کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اے بی ڈ ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک نصف سنچری درکار ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ویلیئرز کو ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ مسلسل12 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جب کہ مومن الحق مسلسل 11 میچز میں 11 نصف سنچریاں بنا کر سر ویون رچرڈز، گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کے ہم پلہ ہیں ۔ مومن الحق کو ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک جبکہ نیا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید دو نصف سنچریاں درکار ہیں اور ان کی حالیہ فارم کو دیکھ کر یہ ریکارڈ ان کے نام ہوتا نظر آرہاہے ۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 11:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :