لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اچانک روک دیا گیا

لاہور میں طوفانی آندھی کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا گیا، موسمی صورتحال کے باعث لاہور قلندرز کی اننگ کو روکنا پڑا

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مئی 2025 21:15

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اچانک روک دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی2025ء) لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ اچانک روک دیا گیا، لاہور میں طوفانی آندھی کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا گیا، موسمی صورتحال کے باعث لاہور قلندرز کی اننگ کو روکنا پڑا، جب میچ کو آندھی کے باعث روکا گیا تب تک لاہور قلندرز 11 عشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا چکی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیمیں اب تک 4،4 میچز جیت چکیں۔ لاہور قلندرز نے اب تک 7 میچز کھیل کر 4 فتوحات حاصل کیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں۔ آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کیلئے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تقریباً یقینی ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/05/2025 - 21:15:30