20ویں فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ …سربیا اور برازیل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 17 جون 2015 22:23

20ویں فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ …سربیا اور برازیل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) 20ویں فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ میں سربیا اور برازیل کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں 20 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں برازیل نے سینیگال کو با آسانی 5-0 گولز سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مارکوس نے دو گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، دوسرے سیمی فائنل میں سربیا نے مالی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی اور مقررہ وقت تک میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا، اضافی وقت کے 101 ویں منٹ میں سربیا کے سپونوچ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اس طرح سربیا نے میچ 2-1 گولز سے جیت لیا۔

ایونٹ کا فائنل 20 جون کو برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز تیسری پوزیشن کے میچ میں سینیگال کا مقابلہ مالی سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 22:23:02