ون ڈے کرکٹ میں دو نئے قوانین نافذ،ٹیموں نے عملدرآمدشروع کردیا

نئے ضابطے کے مطابق 34اوورز کے بعد باولنگ سائیڈ باقی میچ کے لیے ایک گیند کا انتخاب کرے گی

منگل 17 جون 2025 14:13

ون ڈے کرکٹ میں دو نئے قوانین نافذ،ٹیموں نے عملدرآمدشروع کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ میں دو نئے قوانین کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق منگل سے تمام میچز پر ہوگیاہے اور تمام ٹیمیں ان پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔پہلا قانون 34 اوورز کے بعد گیند کے انتخاب سے متعلق ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق 34اوورز کے بعد باولنگ سائیڈ باقی میچ کے لیے ایک گیند کا انتخاب کرے گی جس کے ساتھ وہ باقی اوورز کروائے گی۔

اس قانون کا مقصد گیند کی حالت کو متوازن رکھنا اور بیٹنگ و بولنگ کے درمیان مقابلہ برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا قانون کنکشن رول کے حوالے سے ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اب ہر ٹیم کو میچ سے قبل ہر پوزیشن کے لیے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرنا لازمی ہوگا اور وکٹ کیپر، بیٹر، فاسٹ باؤلر، اسپن باؤلر اور آل راؤنڈر کا نام دینا ہوگا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد کھیل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانا ہے، خاص طور پر اس صورتحال میں جب دورانِ میچ کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے یا کنکشن کے باعث باہر ہونے کی صورت میں متبادل کا انتخاب فوری اور متعین طریقے سے کیا جا سکے۔

کرکٹ ماہرین ان قوانین کو کھیل کی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں، جس سے ٹیموں کے فیصلوں پر گہرا اثر پڑے گا۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 14:13:13

متعلقہ عنوان :