شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

عدالت نے یہ حکم اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر جاری کیا‘تفتیش بدستور جاری

منگل 17 جون 2025 14:19

شکیب الحسن کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے درمیان ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے سابق قانون ساز اور کرکٹر شکیب الحسن سمیت 14 افراد پر سفری پابندی عائد کردی۔ عدالت نے یہ حکم اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) کی درخواست پر جاری کیا۔

درخواست میں اے سی سی نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ان افراد سے تفتیش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ درخواست ڈھاکا کی عدالت میں اس وقت دائر کی گئی جب انہیں قابل اعتماد انٹیلی جنس موصول ہوئی کہ ملزم تفتیش سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر پر گزشتہ سال بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت گرائے جانے کے بعد قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔شکیب الحسن کا شمار بنگلہ دیش کے کرکٹ لیجنڈز میں ہوتا ہے۔کیریئر میں انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 700 وکٹوں کے ساتھ 14,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/06/2025 - 14:19:29