11 بلغارین ویٹ لفٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث پابندی کا سامنا

جمعرات 18 جون 2015 21:56

11 بلغارین ویٹ لفٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث پابندی کا سامنا

صوفیا ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) بلغارین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے 11 تن سازوں کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث پابندی عائد کر دی۔ رواں برس مارچ میں بلغاریہ کے آٹھ مرد اور تین خواتین ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

(جاری ہے)

بلغارین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تن سازوں نے جان بوجھ کر غیرممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا بلکہ جو فوڈ وہ ریکوری کیلئے کافی عرصے سے لے رہے تھے اسی میں یہ ممنوعہ جزو پایا گیا جس کا ہمیں اور نہ ہی ویٹ لفٹرز کو پتا تھا اسلئے ہم نے ان پر نو سے آٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایتھلیٹس بے قصور ہیں اسلئے ہم ان کی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور امید ہے کہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

وقت اشاعت : 18/06/2015 - 21:56:43