سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈیکرکٹ میچ کل ہوگا

منگل 1 جولائی 2025 13:50

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈیکرکٹ میچ کل ہوگا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو)آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے سری لنکن ٹیم نے جیت لی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کیدرمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان آئی لینڈرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی تھی۔

ون ڈے سیریز میں آئی لینڈرز کو چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 5 جولائی کوآر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جولائی کو پالے کیلی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 13:50:54

متعلقہ عنوان :