انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آجبرمنگھم میں شروع

لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

منگل 1 جولائی 2025 13:50

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آجبرمنگھم میں شروع
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج (بدھ سی) ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے مطابق مہمان بھارتی ٹیم اپنے دورہ کے دوران میزبان انگلینڈٹیم کے خلاف 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہے۔5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بلے باز شبھمن گل لیڈ کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر یں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جولائی تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا،چوتھاٹیسٹ میچ 23 سے 27 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 13:50:54