روز ٹیلر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے

اتوار 21 جون 2015 16:03

روز ٹیلر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روز ٹیلر نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ انگلینڈ کے خلاف ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں ٹیلر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے 47 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کیریئر کے ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، وہ انگلش ٹیم کے خلاف ہزار رنز بنانے والے پہلے کیوی بلے باز ہیں۔ برینڈن میک کولم 993 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 16:03:42