آل راؤنڈ ر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 جون 2015 21:00

آل راؤنڈ ر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جون ۔2015ء ) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکاکے مابین پہلے ٹیسٹ کے بعد امپائرز نے حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا جس کے بعد میچ ریفری کرس براڈ نے ان کے ایکشن کی رپورٹ آئی سی سی کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے بھی حفیظ کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا گیا تھا تاہم انہو ں نے اپنا ایکشن کلیئر کر والیا تھا ۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 21:00:30