لیڈیزبیگ بیچنے والے عبدالمالک نے امریکامیں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

اتوار 21 جون 2015 21:16

لیڈیزبیگ بیچنے والے عبدالمالک نے امریکامیں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2015ء) حیدری کا پرس فروش میامی میں چھا گیا،عبدالمالک نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، عبدالمالک ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محنت کا صلہ مل گیا، پرس بیچ کر جو کمایا عبدالمالک نے سب باڈی پر لگایا، پہلے ایشین گولڈ میڈل جیتا، اب عالمی سطح پر خود کو منوالیا، میامی میں پچہتر کلوگرام کیٹیگری میں ججز نے عبدالمالک کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ایونٹ میں شرکت کیلئے عبدالمالک کو چندہ کر کے جانا پڑا تھا، فتح پر پاکستانی پرچم لہرا کر مالک نے ملک محبت کا اظہار کیا، اب عالمی اعزاز جیتنے پر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوتی ہے یا پھر وہ ناقدری کے اندھیروں میں گم ہو جاتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 21:16:31