وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین

پیر 14 جولائی 2025 20:46

وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)سابق کپتان وسیم اکرم نے دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین کی ہے۔وسیم اکرم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے ویڈیو کے آغاز میں پنجابی میں کہا کہ میں نے سوچا کہ سب کو جگا دوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ورزش کرتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ صبح کو اٴْٹھ کر سب بہت خوبصورت لگ رہے ہوں گے لیکن پھر بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ تھوڑی سی چہل قدمی اور ورزش کریں۔
وقت اشاعت : 14/07/2025 - 20:46:49

متعلقہ عنوان :