ایشز سیریز کھیلنے آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی،پہلاٹیسٹ8جولائی سے کارڈف میں شروع ہو گا

منگل 23 جون 2015 15:35

ایشز سیریز کھیلنے آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی،پہلاٹیسٹ8جولائی سے کارڈف میں شروع ہو گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)ایشز سیریز کھیلنے آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ،جہاں آسٹریلین ہائی کمشنر کی جانب سے انہیں شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا ، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی اب تک ایشز سیریز نہیں جیت سکے.

(جاری ہے)

اصل ہدف فاتح کے طور پر وطن واپس جانا ہے ، آسٹریلیا ہاؤس لندن میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دئے جانے والے استقبالیہ میں کرکٹرز کے علاوہ دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ، آسٹریلین ہائی کمشنر کی جانب سے دی جانے والی تقریب میں کپتان مائیکل کلارک سب کی توجہ کا مرکز رہے،ہائی کمشنر الیگزینڈر ڈاؤنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت ہی سب سے اہم ہوتی ہے ،اور اگر مخالف انگلینڈ ہو تو جیتنا ضروری ہوجاتا ہے ،تمام نیک خواہشات کلارک اینڈ کمپنی کے ساتھ ہیں،مائیکل کلارک کے ارادے بھی کچھ کم نہیں تھے،ان کا کہنا تھا ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے اب تک ایشز سیریز نہیں جیتی ،ان کی خواہش ہے کہ وہ ایشز کے فاتح کے طور پر وطن واپس جائیں ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:35:46