آل کراچی U-14ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل''پاک فلیگ ہا کی کلب'' نے جیت لیا

کامیاب ٹیم کو ٹرافی دی گئی ،3گول کرنے پربہترین پلیئر کا کپ'' پاک فلیگ ہاکی کلب'' کے کیپٹن محمد طحہٰ کو دیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) ٓآل کراچی جونیئرز 7-A سائیڈ U -14ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل''پاک فلیگ ہا کی کلب'' نے 4/2گولنسے سنسنی خیرمقابلے کے بعد جیت لیا۔ ''پاک فلیگ ہا کی کلب'' کے کیپٹن طحہٰ نے پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کی طرف سے پہلا فیلڈ گول کیااور مخالف ٹیم ''الفلاح ہاکی کلب ''کے گول کے لئے کئے گئے شاندار حملے اوریقینی گول ناکام بنا کر پہلے کوارٹر میں اپنی ٹیم کی برتری قائم رکھی۔

پہلے ہاف کے ہی أخری تین منٹ میں''پاک فلیگ ہا کی کلب''کے طیب نے دوسرا شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید تقویت دی۔ دوسرے ہا ف کے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں ''الفلاح ہاکی کلب''کے کیپٹن طلحہ نے مصطفی کے پاس پر ایک شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو دباؤ سے نکالا اورپھر ''الفلاح ہا کی کلب'' نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے بہترین حملے کئے اور بلآخر ''پاک فلیگ ہاکی کلب ''کی ٹیم کی غلطی اور بوکھلاہٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنالٹی اسٹوک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا ''الفلاح ہا کی کلب'' کی ٹیم کے کیپٹن طلحہٰ نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہو ئے پنالٹی اسٹوک پر ایک گول کرکے مقابلہ2/2 گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

ایکسٹرا ٹائم کی5/5 منٹس کے دو ہاف میں ''پاک فلیگ ہاکی کلب '' کے کیپٹن محمدطحہٰ نے یکے بعددیگرے پہلے اور دوسرے ایکسٹرا ٹائم کے ہاف میں ایک /ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو واضح طور پر U-14 ٹرافی 2025 کا حقیقی حقدار ثابت کردیا۔ٹورنامنٹ آرگنائزر ڈاکٹر ثمراسلام نے کامیاب ٹیمز کو ٹرافی دی اور فائنل میں مجموعی طور پر 3گول کرنے پربہترین پلیئر کا کپ'' پاک فلیگ ہاکی کلب'' کے کیپٹن محمد طحہٰ کو دیا گیا۔

اس موقع پر جاوید ہاشمی،کیپٹن کامران قریشی،پاک فلیگ ہاکی کلب اور الفلاح ہاکی کلب کے صدر،نمائند گان کراچی ہا کی ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ اہل محلہ اور بچوں اور پلیئر ز کے والدین بھی موجود تھے،جنہوں نے میچ اور پروگرام کوبھرپورنسراہا۔ ڈاکٹر ثمراسلام نے اس موقع پر اپنی گفتگو کامیاب ٹیمز کو مبارک باد ی اور کہا کہ کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی اور اسپرٹ قابل تعرف ہے .۔
وقت اشاعت : 01/08/2025 - 20:29:55