پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 جون 2015 22:31

پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بیلجیئم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) پاکستان نے اولمپک کوالیفائنگ ہاکی ورلڈ لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے ڈرا میچ کے باعث پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمدعمران کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ہندوستان کےخلاف میچ میں اچھا کھیل پیش کیا جس پر انہیں خوشی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میچ میں کھلاڑیوں سے کچھ غلطیاں ہوئیں جن کو دور کرنے کیلئے تمام کھلاڑی کام کریں گے اور آئندہ میچوں میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/06/2015 - 22:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :