لاہور برج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ پیئرز برج ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 16 اگست 2025 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) لاہور برج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ پیئرز برج ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ کلب میں منعقد ہوا۔ترجمان کے مطابق پیئرز برج ٹورنامنٹ میں پنجاب، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلوں کی نگرانی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سیکرٹری بیفیم احسان قادر نے کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں نارتھ وسائوتھ پیئرز میں وقار الدین ، صفدر محمود خان، ضیاء حیدر، احسن قریشی، ساجد نبی ملک ، راشد نبی ملک ، روبینہ آغا اور غیاث ملک نے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح ایسٹ اورویسٹ پیئرز میں شانی ، حمزہ، ارسلان منصور ، خالد محی الدین، فاروق لیا قت، جنید سعید، فاروق علوی اور سرفراز اے بٹ کامیاب قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین مکسڈ پیئر روبینہ آغا اور غیاث احمد جبکہ بہترین لیڈیز پیئر نجم عابد اور نیلوفر اسلم قرار پائیں۔ترجمان کے مطابق لاہور جمخانہ کے کنوینئر وقار الدین نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وقت اشاعت : 16/08/2025 - 23:46:33